مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق آگ امریکی فوجیوں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے باعث لگی ہے۔ ذرائع کے مطابق کابل ایئرپورٹ سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔
جرمن حکام کے مطابق سوموار کی صبح کو کابل ايغر پورٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک افغان افسر ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کابل ايئر پورٹ پر افغان شہریوں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل بھی کابل ايئر پورٹ پر متعدد افغان شہری ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ افغان شہری طالبان کے خوف سے ملک سے باہر جانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ میں کابل ایئر پورٹ اندر اور اطراف میں کم سے کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ